بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کار میں ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں آج ملنے کا امکان

کراچی کے علاقے ملیر میں موٹر وے ایم 5 لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں 2 روز قبل ڈوبنے والی کار میں سوار باقی 5 افراد کی لاشیں آج ملنے کی امید ہے۔

ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن آج پھر شروع کر دیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بہادر کے مطابق ڈوبنے والی کار لنک روڑ سے 2 سے ڈھائی کلومیٹر دور صبح سویرے مل گئی تھی، ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 1 بچی سمیت 2 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں۔

ملیر ندی کے لنک روڈ پر بہہ جانے والی گاڑی میں سوار 1 بچے کی لاش ندی سے نکال لی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ بچے کی لاش 7 کلو میٹر دور کے علاقے سے جبکہ بچی کی لاش 10 کلو میٹر دور ملی۔

عرفان علی بہادر کے مطابق گزشتہ روز بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملیر ندی میں سطحِ آب نیچے آ گئی ہے اور پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملیر کے تمام تھانوں کی پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے اور 2 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ملیر لنک روڈ پر تیز بارش کے دوران سڑک سے گزرنے والا سیلابی ریلہ کراچی سے حیدر آباد جانے والی کار کو بہا کر لے گیا تھا۔

کار میں ڈرائیور کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی اور ان کے 4بچے بھی سوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.