کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس کے باہر کارکنوں نے احتجاج کیا اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
کارساز کے علاقے میں واقع مسلم لیگ ہاؤس کے باہر پارٹی ورکرز جمع ہوگئے اور پارٹی کی مقامی قیادت کے خلاف احتجاج کیا۔
ن لیگی کارکنوں نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
پارٹی ورکرز نے صوبائی قیادت پر الزامات کی بارش کی اور کہا کہ یہ لوگ ن لیگ میں گروپ بندی کو فروغ دے رہے ہیں۔
کارکنوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی ہے۔
Comments are closed.