بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

کراچی: ڈی جی رینجرز کی عید پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے چاند رات پر کراچی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے حسن اسکوائر، نیپا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل اور واٹر پمپ کا دورہ کیا۔

ڈی جی رینجرز نے عید کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی۔

میجر جنرل اظہر وقاص نے عیدالفطر پر اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی۔

کراچی میں عید کے موقع پر اہم مقامات پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز تعینات کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.