بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

کراچی: ڈیوٹی سے گھر جانیوالے 2 بھائیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 جاں بحق

نیو کراچی میں واردات کے دوران ڈاکوؤں نے 2 بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 بھائی جاں بحق ہو گیا۔

واردات میں بال بال بچ جانے والے نوجوان عامر جہاں زیب نے بتایا ہے کہ وہ اور ان کا بھائی صدر میں واقع ایک کال سینٹر میں جاب کرتے ہیں۔

نوجوان کے مطابق آج صبح وہ ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر سرجانی ٹاؤن جا رہے تھے کہ نیو کراچی میں سلیم سینٹر کے پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے لوٹ مار کی۔

کراچی نیو کراچی ڈی کاموڑ کےقریب ڈکیتی کی واردات کے…

عامر کے مطابق اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ان کا 35 سالہ بھائی عمر جہانزیب شدید زخمی ہوگیا۔

نوجوان عامر جہاں زیب نے بتایا ہے کہ بھائی عمر جہانزیب کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.