جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: ڈیفنس کے اپارٹمنٹ میں خاتون فائرنگ سے ہلاک، شوہر زیر حراست

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق خاتون کی شناخت قرۃ العین کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ابرار بگٹی نامی شخص سے گھر والوں کے فیصلے کے خلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کے شبے میں خاتون کے شوہر ابرار بگٹی اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔

شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چند دن قبل بھی بیوی نے زہریلی شے پی کر خود کشی کی کوشش کی تھی، بیوی کو کورنگی روڈ کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ابرار بگٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج صبح بھی میری بیوی نے خودکشی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی، جس میں اُس نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بے زار ہوچکی ہوں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق جاں بحق خاتون اور زیر حراست شوہر کا موبائل تحویل میں لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.