کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں جنرل اسٹور میں ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو سزا سنا دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو مختلف جرائم میں 19 برس قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزمان پر 80 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سائٹ اے تھانے کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی بھی کیا تھا۔
Comments are closed.