بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

کراچی میں کشمیر روڈ پر ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کے واقعہ پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ جعل سازی اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

کشمیر روڈ پر ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کا مقدمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی (ایس بی سی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عمارتوں کا فوری معائنہ کیا جائے جہاں اسٹورز اور ریسٹورنٹ قائم ہیں۔

مقدمے میں سپر اسٹور کے مالکان بھائیوں فراز، عدیل اور فہد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں جعل سازی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے عمارت کا بیسمنٹ نقشے کے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بنایا گیا تھا، یکم جولائی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے آگ بھڑکی، واقعے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا اور متعدد متاثر ہوئے۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے بھی قانونی کارروائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.