ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری جاری ہے جس کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ میں اب تک 98 فیصد مردم شماری ہوچکی ہے۔
منور علی گھانگرو کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری 95 فیصد تک مکمل ہوچکی۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شمار کی گئی ہے۔
منور علی گھانگرو کے مطابق کراچی ڈویژن کی اب تک آبادی 1 کروڑ 39 لاکھ شمار ہوئی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.