بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈرائیور نشے میں ڈبل کیبن سے دیوار توڑ کر بنگلے میں گھس گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نشے کی حالت میں ڈبل کیبن گاڑی چلانے والا بنگلے کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی خیابانِ اتحاد پر بلال مسجد کے قریب ڈبل کیبن ایک بنگلے کی دیوار توڑ کر اندر گھس گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گاڑی چلانے والے نوجواں کو پکڑ لیا گیا ہے، لوگوں کے مطابق نوجوان نشے میں تھا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نوجوان کے ساتھ اس کا ڈرائیور بھی موجود تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.