اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

کراچی: ڈاکو غریب پر بھی رحم کیلئے تیار نہیں، مالشی قتل

کراچی کے ڈاکو غریب محنت کشوں پر بھی رحم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی گبول شاہین کالونی میں مالش کا کام کرنے والے نوجوان کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔

25 سالہ محمد جنید نواب شاہ سے روزگار کے لیےکراچی آیا تھا۔

لاہور کے علاقے ساندہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول جنید کا تعلق بہاولپور سے ہے، مقتول کا دوست اس کی میت لے کر بہاولپور روانہ ہو گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ رواں سال اسٹریٹ کرائمز میں مزاحمت پر 25 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.