کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے جانور چھین کر لے گئے۔
بکرے لوٹ کر لے جانے کے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 مسلح ملزمان ایک بند پک اپ میں آتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی نگرانی پر بیٹھے ہوئے شخص سے 2 بکرے چھین لیتے ہیں۔
ملزمان کو جانوروں کے پاس بیٹھے شخص کی تلاشی لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان 2 بکرے گاڑی میں ڈال کر لے گئے، خوش قسمتی سے وہیں بندھا ہوا دنبہ لکڑی کے بچھے ہوئے تخت کے نیچے بیٹھے ہونے کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں مسلح ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔
Comments are closed.