جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

کراچی: چینی ہول سیلز ریٹ میں 140 روپے کلو ہو گئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 140 روپے فی کلو ہو گیا۔

کراچی کے معروف کاروباری مرکز جوڑیا بازار میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب شہرِ قائد میں چینی کی ریٹیل قیمت 150 سے 155 روپے فی کلو تک ہے۔

پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

گزشتہ جمعے کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے فی کلو تھی۔

ادھر لاہور میں چینی کی ہول سیل قیمت میں مزید 3 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 141 سے بڑھ کر 144 روپے ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.