کراچی میں ایک چینی شہری کو ٹیکسی ڈرائیور نے غلط فہمی کی بنیاد پر کٹی پہاڑی پہنچا دیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق چینی شہری کے کٹی پہاڑی پر گھومنے کی اطلاع ملی تھی، جسے اب اس کے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شاہراہِ نورجہاں چینی شہری کو تھانے لے آئے۔
علاقہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چینی شہری کا نام ماؤ فینکن ہے اور وہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔
علاقہ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ چینی شہری ماؤ فینکن ایئر پورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا۔
Comments are closed.