بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چھری کے وار، 1 زخمی، اسپتال سے زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 1 شخص زخمی ہو گیا، جبکہ بلال کالونی پولیس نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچنے والے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد 4 نمبر میں واقع گھر میں آپسی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 27 سالہ شاہد زخمی ہو گیا، زخمی شاہد کو گلے پر زخم آئے ہیں۔

زخمی شاہد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر میں مبینہ…

دوسری جانب نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی پولیس نے عباسی شہید اسپتال میں کارروائی کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 2 ملزمان نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں شہری فرحان سے لوٹ مار کی وارادت کی تھی اور فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی پسٹل سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شان نامی 1 ملزم زخمی ہو گیا تھا۔

ملزم کا دوسرا ساتھی زخمی ملزم کو لے کر فرار ہو کر علاج کے لیے اسپتال پہنچا جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر دورانِ علاج زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے گرومندر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کو دیکھ کر گرفتار ملزم شان کا ساتھی اسپتال سے فرار ہو گیا۔

گرفتار زخمی ملزم شان کے قبضے سے شہری سے لوٹا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.