کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہتھنی نور جہاں چلنے سے قاصر ہے اور چڑیا گھر کے ڈاکٹرز گزشتہ رات سے اسے مختلف دوائیں دے رہے ہیں۔
چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنور ایوب نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں گزشتہ روز خشک تالاب میں گر گئی تھی۔
کنور ایوب کا بتانا ہے کہ ہتھنی کو ٹانگوں میں درد کی وجہ سے اٹھنے میں مشکلات ہیں۔
غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کو بہتر کرنے کے لیے چڑیا گھر میں ہی موجود ہے۔
Comments are closed.