کراچی کے چڑیا گھر میں ہرن کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اڑیال اور بلیک بگ کے تین، تین بچوں کی پیدائش سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے زو کیپر، پیرامیڈیک اسٹاف اور ماہر حیاتیات کی ٹیم مقرر کردی گئی ہے، دن میں دو بار بچوں کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن کے تمام بچے صحت مند ہیں، کامیاب افزائش سے چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.