پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کردی گئی

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان بلدیہ عظمی کے مطابق ہتھنی نور جہاں کی قبر 15 فٹ گہری 14 فٹ لمبی اور 12 فٹ چوڑی کھودی گئی۔

ہتھنی کی قبر میں 4 من چونا اور جراثیم کش ادویات بھی ڈالی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ نورجہاں ہتھنی کی موت کسی عام وائرس سے نہیں خطرناک وائرس سے ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرینوں کے ذریعے ہتھنی نور جہاں کو قبر میں اتارا گیا۔

دوسری جانب کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ درخواست ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایس پی ساؤتھ کو ارسال کی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا۔

واضح رہے کہ ہتھنی نور جہاں طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد گزشتہ صبح چل بسی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.