کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنیوں کی بگڑی صحت کے معاملے پر بین الاقوامی تنظیم فارپاز کی ٹیم اگلے ہفتے کراچی پہنچے گی۔
جانوروں کی دیکھ بھال کی تنظیم فارپاز کی ویٹنری ڈاکٹر کیٹی ویلچ نے کہا ہے کہ کراچی آنے کا مقصد چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی بگڑتی حالت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کا معائنہ کیا جائے گا پھر دیکھیں گے کہ کیا اقدامات کرنے ہیں۔
دوسری جانب چڑیا گھر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں انفیکشن کا شکار ہے۔
گزشتہ ماہ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ ہتھنی نورجہاں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
ہتھنی کے جوڑوں میں تکلیف پر دی جانے والی ادویات نے اس کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔
Comments are closed.