کراچی کے بعض علاقوں میں ہوئی ہلکی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جس کی وجہ سے حبس اور گرمی میں شہری شدید پریشانی سے دوچار ہوگئے۔
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، کلفٹن، ڈیفنس، ایف بی ایریا، ملیر، گلشن اقبال، صدر، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، لیاقت آباد سی ون ایریا اور گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ای کال سینٹر 118 اور کے ای کی ایس ایم ایس سروس بھی کام نہیں کر رہی جبکہ کے الیکٹرک کی ایپ پر بھی شکایات رجسٹر نہیں ہو رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی کو این ٹی ڈی سی سے ملنے والی بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے کے ای کے سینکڑوں فیڈر بند ہوگئے۔
ادھر کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات ملی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.