پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا خام تیل سے بھرا جہاز حادثے سے بچ گیا۔
کراچی پورٹ حکام کے مطابق قریب سے گزرتے جہاز کی بلند لہروں کی وجہ سے ’لاہور‘ جہاز کی برتھ سے ٹکر ہوگئی۔
حکام کے مطابق ٹکر سے کے پی ٹی کی برتھ او پی ٹو پر تیل ترسیل کے انلیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق دراصل پی این ایس سی عملے نے جہاز کو رسیوں سے ٹھیک طریقے سے نہیں باندھا تھا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے سبب تیل کی ترسیل 12 گھنٹے تک معطل رہی، پورٹ حکام کے مطابق غلطی ثابت ہونے پر پی این ایس سی پر جرمانہ ہوگا۔
Comments are closed.