محکمۂ موسمیات نے مون سون کے کراچی میں پہلے اسپیل کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 8 روز پر مشتمل تھا، جس کے دوران 4 تا 11 جولائی سب سے زیادہ بارش ڈیفنس فیز 2 میں 342 اعشاریہ 4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران پی ایف مسرور بیس ماڑی پور پر 324 اعشاریہ 6، فیصل بیس پر 280 اعشاریہ 6، گلشنِ حدید میں 251 اعشاریہ 2، قائد آباد میں 213 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ناظم آباد میں 203 اعشاریہ 7، سرجانی ٹاؤن میں 196، اولڈ ایئر پورٹ پر 180، نارتھ کراچی میں 153 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اورنگی ٹاؤن میں 127 اعشاریہ 2، جناح ٹرمینل پر 110 اعشاریہ 6، گلستانِ جوہر میں 109 اعشاریہ 2، گلشنِ معمار میں 105 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسی طرح 4 تا 11 جولائی کیماڑی میں 89 اعشاریہ 7، سعدی ٹاؤن میں 71 اعشاریہ 2 اور گڈاپ ٹاؤن میں 52 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.