انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر نے کراچی پولیس کی 11 خواتین افسران کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
سینٹرل پولیس آفس کے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق مہر نے کراچی پولیس کی لیڈی سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے، متعدد لیڈی پولیس سب انسپکٹرز مختلف وجوہات کی بنا پر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم رہی ہیں۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ پولیس سندھ مقدس حیدر کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شازیہ پروین، آمنہ رانی، عظمیٰ خان، عاتقہ پنہور، ناہید صادق، حنا مغل، عاشی وحید، عمارہ نسیم، رضوانہ خانم، شامی مجاہد اور نصرت علی شامل ہیں۔
کراچی کے نبی بخش تھانے میں تعینات لیڈی سب انسپکٹر تسلیم کے تین شوکاز نوٹس التوا میں ہونے کی وجہ سے ترقی عارضی طور پر روکی گئی ہے۔
Comments are closed.