کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں کپڑے کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ملزمان خود کو مومن آباد تھانے کے اہلکار ظاہر کرکے گھر کا صفایا کرگئے۔
تاجر محمد شریف کا کہنا ہے کہ پولیس کی وردی اور سادہ لباس میں 6 ملزمان گھر میں داخل ہوئے، کلاشنکوف پکڑے 3 ملزمان پولیس وردی جبکہ 3 ملزمان سادہ لباس میں تھے۔
محمد شریف کا کہنا ہے کہ گھر کے پچھلے حصے سے ملزمان روشن دان کے ذریعے داخل ہوئے، اہلخانہ کو یرغمال بناکر کہا کہ ہم مومن آباد تھانے سے ہیں۔
تاجر نے مزید بتایا کہ ملزمان 2 لاکھ روپے، 20 تولہ سونا، 2 موبائل فون اور لائسنس یافتہ پستول لے گئے۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ابھی تک مقدمے کیلئے چکر لگا رہا ہوں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، فنگر پرنٹس بھی لے لیے ہیں، مقدمہ درج کر رہے ہیں۔
Comments are closed.