ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

کراچی پولیس کا افسر اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

کراچی پولیس کا افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث نکلے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کراچی نے یوسف پلازہ تھانے میں کارروائی کی اور تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شہری ضیاء الحق کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار ہوا جبکہ سابق ایس ایچ او عمران اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔

اغوا میں ملوث ایک شخص عبداللطیف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر عمران محمود، ساتھی عبدالہادی اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمان نے ضیاء الحق کو 6 فروری کو افغان بستی سے اغوا کیا اور ملزمان کے ساتھی عبداللطیف اور عبدالہادی نے مغوی کے گھر والوں سے 50 لاکھ تاوان مانگا۔

پھر 6 لاکھ روپے تاوان دینے پر مغوی کی رہائی پر راضی ہوئے اور 9 فروری تک تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

گلشن معمار تھانے میں 10 فروری کو مقدمہ درج ہونے پر تفتیش کا آغاز کیا گیا اور خفیہ اطلاع پر یوسف پلازہ تھانے سے مغوی کو بازیاب کرایا گیا۔

پولیس حکام کا مزید بتانا ہے کہ سب انسپیکٹر عمران ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات تھا اور 3 روز قبل ہٹادیا گیا تھا، سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.