بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

کراچی پولیس چیف کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سولجر بازار تھانے میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے کنٹرول روم میں کراچی کمیونٹی پولیس کے تعاون سے نصب کیے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا۔

پولیس چیف نے نشتر پارک اور نمائش چورنگی پر علی رضا امام بارگاہ کا دورہ بھی کیا اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کی۔

جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.