پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل کو معطل کر دیا

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل کو معطل کر دیا۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے اپنی مرضی سے چیکنگ پوائنٹ تبدیل کیا اور موجود نہیں تھے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہر میں سب سے زیادہ جرائم شاہراہ فیصل تھانے کے حدود میں ہوئے، پولیس کی نااہلی سامنے آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے لحاظ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ زیادہ متاثر ہے، پولیس نے کارروائیاں بھی اچھی کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں افسران جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.