کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گینگ کا مرکزی کردار بیرونِ ملک مفرور ہے، بیرونِ ملک سے آپریٹ کرنے والا مرکزی کردار ماضی میں لیاری گینگ وار کا حصہ رہ چکا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے گینگ نے کچھ روز قبل پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان بھی گینگ وار کا حصہ رہے ہیں، جو اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔
Comments are closed.