نیشنل ہائی وے پر ملیر ہالٹ کے قریب پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ کے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور شوہر بال بال بچ گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ نیشنل ہائی وے پر ملیر ہالٹ فلائی اوور کے نیچے پیش آیا۔
ملیر کے رہائشی محکم الدین نے جناح اسپتال میں بتایا کہ وہ نیشنل ہائی وے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ غلط سمت سے ون وے پر آنے والے پولیس کے ٹرک نمبر ایس پی ایف 810 نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے میں ان کی اہلیہ 66 سالہ دولتخان نیچے گریں تو ٹرک نے انہیں بری طرح کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
محکم الدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس کے مطابق ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.