جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

کراچی پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین کو بازیاب کروالیا

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے  کارروائی کے دوران دو غیر ملکی خواتین کو بازیاب کرواکر پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

خواتین کا تعلق کینیا سے ہے جنہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بازیاب ہونے والی خواتین کینیا کی شہری ہیں جنہیں اغوا کار گروہ نے نوکری کا جھانسہ دے کر چار ماہ قبل کراچی بلوایا اور اغوا کرکے قید کر دیا۔

خواتین کے اغوا کی اطلاع کینیا کے سفارت خانے کی جانب سے براہ راست دی گئی جس کے بعد اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی میں دونوں خواتین کو بازیاب کروایا۔

جائے وقوعہ سے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید 3 افراد گرفتار کر لیے گئے، تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.