
کراچی ایسٹ کی سچل پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا کر تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے سچل کے علاقے میں ایک کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان صابر علی، غلام مجتبیٰ اور محمد زبیر عرف دیار مقابلے میں زخمی ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیش وین میں لاکھوں روپے موجود تھے، کیش وین کی ڈکیتی کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
Comments are closed.