بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس میں بھرتی کیلئے آیا نوجوان دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق

کراچی میں پولیس میں بھرتی کے لیے آیا نوجوان امیدوار دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں آج پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ ہو رہی ہے۔

پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ عبدالمجید محکمۂ پولیس سندھ میں گریڈ 5 کی ملازمت پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے آج (اتوار) کی صبح 8 بجے پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پہنچا تھا۔

لیاقت آباد کے رہائشی عبدالمجید کو بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کے لیے ساڑھے 8 بجے کا ٹائم دیا گیا تھا۔

عبدالمجید دوڑ کے دوران مبینہ طور پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔

بے ہوش نوجوان کو مقامی طور پر طبی امداد دی گئی مگر اس دوران ہی وہ انتقال کر گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عبدالمجید کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریب ہی واقع مرشد اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ کراچی میں مختلف ڈسٹرکٹ، ایس ایس یو اور ٹریفک پولیس کے لیے بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔

بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے مختلف ٹیسٹ کیے جانے کے بعد دوڑ اور جسمانی فٹنس کا عمل بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.