کراچی پولیس حملہ کیس، خاندانی دشمنی پر بھتیجے نے چچا کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دے کر گرفتار کروادیا، تحقیقات میں معاملہ آپسی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔
کراچی پولیس پر حملے کے بعد بعض افراد کی جانب سے ذاتی دشمنیاں بھی نکالی جانے لگیں، اجمیری نگری نامی علاقے میں خاندانی دشمنی پر بھتیجے نے چچا کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دے کر گرفتار کروادیا۔
پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجےکالر نے نارتھ کراچی میں سہولت کار کی موجودگی کی اطلاع دی، پولیس نےفوری کارروائی کرکے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لیا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص غلام رضا کا بھتیجا ہے، متاثرہ غلام رضا نے بتایا کہ ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد زیر حراست شخص کو ضمانت پر رہا کردیا جبکہ واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالر کسی اور کے نام کی سم استعمال کررہا ہے، کالر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments are closed.