بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم بیرون ملک فرار ہوگیا۔

جیو نیوز نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کا امیگریشن ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

امیگریشن پر تصویر بنواتے ہوئے ملزم نے خود کو پراعتماد ظاہر کیا۔

ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کےلیے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم خرم کی امیگریشن صبح 4 بج کر 11 منٹ ہوئی جبکہ غیرملکی پرواز صبح 6 بج کر 35 منٹ کے بجائے 7بج کر 18 منٹ پر روانہ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.