سندھ ہائی کورٹ نے مقابلے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے کیس ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے ملزم کوثر عرف منا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے خوف پھیلانے کے الزام میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق انسدادِ دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔
مئی 2020ء میں سرجانی ٹاؤن میں پولیس پارٹی نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم فیصل ہلاک جبکہ پولیس اہلکار محبوب جاں بحق ہوا تھا۔
Comments are closed.