اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

کراچی: پولیس اہلکار کا قتل، مقدمے کی تفتیش CTD کو منتقل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے کی تفتیش پولیس کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے ملزم کی گرفتاری اور پاکستان منتقلی میں سی ٹی ڈی کردار ادا کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مقدمے کی سی ٹی ڈی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

پولیس اہلکار کے قتل کے تفتیش کاروں نے مقدمہ سی ٹی ڈی کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست کردی۔

حکام نے کہا کہ سی ٹی ڈی پاکستانی اور انٹرنیشنل اداروں سے رابطوں اور طریقہ کار کا تجربہ رکھتی ہے، مقدمے کے تحت گرفتار ملزمان کو بھی سی ٹی ڈی کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

واقعے کی ایف آئی آر نمبر 500/2022 انسدادِ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت کلفٹن تھانے میں درج ہے۔ 

واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.