کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو افراد کے جھگڑے میں پولیس افسر کو مداخلت کرنا مہنگا پڑ گیا، جھگڑنے والا شہری پولیس افسر پر تشدد کرتا رہا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
کلفٹن شیریں جناح کالونی میں نجی اسپتال کے سامنے دو افراد کے جھگڑے میں پولیس افسر کو مداخلت مہنگی پڑ گئی۔
شہری نے پولیس سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری پولیس افسر کو مغلظات بھی بکتا رہا، ٹکر بھی ماری گئی، اطراف میں موجود افراد نے پولیس افسر کو چھڑوانے کی کوشش بھی نہیں کی۔
کچھ لمحے بعد پولیس موبائل پہنچی تو پیٹی بھائی پولیس افسر کی مدد کو آئے اور پھر پولیس موبائل میں آنے والے اہلکار نے آتے ہی شہری پر تشدد کیا۔
مار کھانے والے پولیس افسر نے شہری کو زمین پر گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ نے کہا کہ واقعہ دو روز قبل کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب پیش آیا تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.