اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

کراچی پولیس آفس حملے کا ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار آج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والا اہلکار عبداللطیف سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔

عبداللطیف کے انتقال کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ17 فروری کی شب کراچی پولیس ہیڈ آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوئےتھے۔

پولیس نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران آپریشن میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کر دی۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران 1 دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ 2 چھت پر مارے گئے۔

حملے میں 2 پولیس اور 1 رینجرز اہل کار شہید ہوئے جبکہ چوتھا مقتول سینیٹری ورکر تھا، پانچویں زخمی اہلکار نے آج دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.