کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بھی شامل ہوں گے۔
کے پی او پر گزشتہ روز شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ دو چھت پر مارے گئے۔
حملے میں 2 پولیس اور 1رینجرز اہل کار شہید ہوئے جبکہ چوتھا مقتول سینیٹری ورکر تھا۔
Comments are closed.