جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی پورٹ پر کھڑی بسوں کے کسٹم میں رکنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی پورٹ پر کھڑی بسوں کے کسٹم میں رُکنے کی وجہ جاری کردہ فنڈ کی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ سے تصدیق نہ ہونا نکلی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ  اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) سندھ کے  پیدا کردہ مسئلے کے باعث 30 بسیں پورٹ پر خراب ہو رہی ہیں۔ اگر بسیں خراب ہوئیں تو اس کے ذمہ دار اے جی سندھ ہوں گے۔

 نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سے برآمد 30 بسوں کےلیے سندھ حکومت یکم دسمبر 2023ء کو ایک ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ 6 دسمبر 2023ء سے فنڈز کی منتقلی رکی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ٹریژری آفس کو رقم منتقل کرنے کا اختیار ہے، مگر بدقسمتی سے اے جی سندھ اب ٹریژری کی تصدیق نہیں مان رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.