بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پورٹ سمیت 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کے قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری ہونگے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈ ویسٹ وہارف کو بھی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے ۔

واضح رہے کہ کابینہ کے آج ہوئے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.