آل تاجر اتحاد کراچی کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی پر حکومتِ سندھ جن کی طرح چپکی ہوئی ہے۔
کراچی میں منعقد ہونے والی پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے صدر آل تاجر اتحاد کراچی عتیق میر نے کہا کہ کراچی کے لیے مخلصانہ آواز کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ نہ خود کچھ کرو نہ کرنے دو، بلدیاتی ایکٹ بندربانٹ کی وجہ سے تبدیل ہوا ہے۔
عتیق میر کا مزید کہنا ہے کہ ادارے کو ادارے کے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے، ایک کچرا اٹھانا چاہتا ہے تو دوسرا روک دیتا ہے۔
آل تاجر اتحاد کراچی کے صدر عتیق میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اب آواز نہ اٹھائی گئی تو آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی۔
Comments are closed.