ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی: پتیلی کے پیندے میں چھپی ہیروئن کی برطانیہ اسمگلنگ ناکام

کراچی میں نان اسٹک پتیلی کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی 450 گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس (آئی ایم او) آئی آئی چندریگر روڈ کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے اندرونِ ملک سے بیرونِ ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی جبکہ 4 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

اس دوران کراچی سے برمنگھم (برطانیہ) بھیجے جانے والے کھانا پکانے کے نان اسٹک کوکنگ پینز (پتیلی) کے سیٹ کے پارسل کو کھول کر چیک کیا گیا تو اس میں موجود ایک پتیلی کے پیندے میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانے سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی ہیروئن کی مقدار 450 گرام ہے جس کی بین الاقوامی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

برآمد شدہ ہیروئن کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے کر پارسل بک کرانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے خلاف کسٹمز و نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مذکورہ مفرور ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کلکٹر کسٹمز ایئر پورٹ عرفان الرحمٰن نے ایڈیشنل کلکٹر فرح فاروق کی زیرِ نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام اللّٰہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.