سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے لیاری کے علاقے کلری میں ایک کارروائی کے دوران ملزم گلزار علی کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے انچارج انویسٹی گیشن چوہدری غلام صفدر کے مطابق ملزم 2 روز قبل پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ میں ڈکیتی کے دوران شاہین فورس کے جوان نہال اور شہری شکیل احمد کے قتل میں ملوث ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کا ایک ساتھی مفرور ہے، ملزم نے اس واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم گلزار علی کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
واقعے کے مطابق 19 اکتوبر کو بڑا بورڈ میں ایک شہری نے بینک سے 4 لاکھ روپے نکلوائے تھے کہ اسے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گھیر لیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی۔
مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پاک کالونی تھانے کی شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ سے شہری شکیل احمد اور پولیس کانسٹیبل نہال جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments are closed.