
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا ہوگئی، گرین کیپ 15 رنز اور کیوی ٹیم 1 وکٹ سے فتح سے دور رہی، میچ 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 17 رنز درکار ہیں، سرفراز احمد 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کے آخری دن فتح کے لیے پاکستان نے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 287 رنز بنالیے ہیں۔
سرفراز احمد نے آج شاندار بیٹنگ کی اور سنچری اسکور کی، وہ ٹیم کو فتح سےہمکنار کرنے کی کوششوں میں میچ کے آخری لمحات میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
سرفراز احمد نے سنچری بنانے کے موقع پر بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گراؤنڈ میں سجدہ شکر بھی ادا کیا۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 273 رنز پر گرگئی، آغا سلمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو صرف 5 رنز بناکر سرفراز احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔
نویں وکٹ پر سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے نسیم شاہ میدان میں اترے، لیکن وکٹ کیپر بیٹر نے اپنی قیمتی وکٹ نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال دی۔
امام الحق اور شان مسعود نے صفر رن 2 کھلاڑی آؤٹ سے آخری (پانچویں) دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
آخری دن کے پہلے سیشن میں 21 اوورز کے کھیل کے دوران ہی نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی امام الحق اور بابر اعظم کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی مشکلات بڑھا دیں۔
نیوزی لینڈ کے اسپن بولر اش سودھی نے 35 رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ حاصل کی، انہوں نے امام الحق کو 12 رنز پر بولڈ کیا۔
کپتان بابر اعظم اور شان مسعود دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور اس مرتبہ دونوں کھلاڑیوں کو اسپن بولر مائیکل بریسویل نے آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیم کے 77 کے اسکور پر بابر اعظم 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 80 کے اسکور پر شان مسعود 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پہلے سیشن میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد اور سعود شکیل نے چھٹی وکٹ پر پارٹنرشپ قائم کی۔
سرفراز احمد نے اس دوران لگاتار چوتھی نصف سنچری بھی اسکور کی۔
پاکستان کے 208 کے مجموعی اسکور پر مائیکل بریسویل نے سعود شکیل کو 32 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف ملا تھا۔
دن کے اختتام پر عبداللّٰہ شفیق کو ٹِم ساؤتھی نے اور میر حمزہ کو اش سودھی نے صفر پر بولڈ کردیا تھا۔
سیریز کے اس دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 جب کہ پاکستان ٹیم نے 408 رنز بنائے تھے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوا تھا۔
Comments are closed.