پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 38 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 918 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 201 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی کاروباری دن میں کم ترین سطح 46 ہزار 885 رہی۔
بازار میں آج 41 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 4 ارب 53 کروڑ روپے بڑھ کر 8 ہزار 245 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.