denver hookup airbnb the hookup game download hookup Cresskill New Jersey hookup Parsippany NJ casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پاکستان، آسٹریلیا ٹیسٹ کیلئے ٹریفک کا روٹ پلان سامنے آگیا

کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 12 سے 16 مارچ تک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، جس کا ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراؤنڈ پر پارک کریں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

حکام کے مطابق لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک حسن اسکوائر فلائی اوور سے بند ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے کھلی رہے گی۔

ٹریفک پولیس روٹ پلان کے مطابق سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈالمیا سے نیو ٹاؤن کی سڑک پر بھی ہیوی ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈم روڈ بھی بند ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.