منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

کراچی: پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملبے میں دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کا کام جاری تھا کہ سڑک کا ملبہ دو مزدروں پر گرگیا جس میں دب کر دونوں مزدور جاں بحق ہوگئے۔

علاقے کے لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ دونوں مزدوروں کی لاشوں کو نکالا، مزدور علاقے کے ہی رہائشی تھے۔

مزدوروں کی شناخت سفیان اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے فوری بعد بلڈوزر کی مدد سے پائپ لائن کے لیے کیے جانے والے گڑھے کو بند کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.