ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

کراچی: پانی چوروں کیخلاف آپریشن، 69 واٹر ٹینکر ضبط

پاکستان رینجرز سندھ کی ٹیموں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر ضبط کر لیے۔ 

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کراچی کے علاقوں ایوب گوٹھ، پختون آباد، فردوس کالونی، ناظم آباد، منگھوپیر، جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آپریشن کشمیر ہائیڈرنٹ اور شاکر ہائیڈرنٹ سمیت 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیا گیا، آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لیے گئے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 25 واٹر پمپ، 12 جنریٹر، پائپ، الیکٹرک کیبل اور دیگر مسروقہ سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور دوران آپریشن 75 ملزمان کو حراست لیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.