بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف ماڑی پور روڈ پر شہریوں کا احتجاج

پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے ماڑی پور روڈ پر شہریوں نے احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ 

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے زائد ہے۔

پولیس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک کو بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے کراچی بندرگاہ کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ بلوچستان اور غربی کے علاقوں کےلیے بھی ٹریفک بند معطل ہوگئی۔ 

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لیاری اور مچھر کالونی کی گلیوں میں بھی ٹریفک پھنس گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.