بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان

کراچی میں پارہ41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے، اس وقت درجہ حرارت کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم مئی کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور شہر میں کل گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 مئی کو گردوغبار کے طوفان کا امکان ہے، دو مئی کو پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں شمال مغرب بعد میں مغرب سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہونے لگے، شہر گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے

سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر 2 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو اور بینظیر آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد پارہ 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے

2 مئی سے مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، دیگراضلاع میں گردوغبار کا طوفان اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر اضلاع میں بھی گردوغبار کا طوفان آسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.